Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • جان بولٹن احمق، جھوٹا اور جنگ پسند ہے: ٹرمپ

امریکی صدر نے اپنے سابق مشیر جان بولٹن کو احمق، جھوٹا اور جنگ پسند قرار دیا ہے۔

جان بولٹن کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ، پاگل بولٹن کی بور کتاب، جھوٹ اور جعلی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ ٹرمپ نے لکھا کہ بولٹن ایک بور قسم کا احمق اور بداخلاق شخص ہے جو صرف جنگ چاہتا ہے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میں نے اسے نہیں نکالا تھا کہ وہ میری تعریفیں کیا کرتا تھا۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر کے سابق مشیر جان بولٹن نے اپنی زیر طبع کتاب میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوہزار بیس کے انتخابات میں کامیابی کے لیے چین سے مدد کی درخواست کی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں ان سے درخواست کی تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ امریکی زرعی مصنوعات خرید کر ان کے دوبارہ انتخاب میں مدد کریں۔

قابل ذکر ہے کہ جان بولٹن کی کتاب کی تاریخ طباعت جیسے جیسے قریب آرہی ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے اس کتاب میں حساس نوعیت کی معلومات کی اشاعت روکنے کی کوشش تیز کردی ہے۔

ٹیگس