Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۶ Asia/Tehran
  • دوست دوست نہ رہا، بولٹن، ٹرمپ کے سب سے بڑے دشمن بن گئے

امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی صدر کا ایک ہی مقصد، انتخابات میں فتح حاصل کرنا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب میں یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سارے رد عمل محدود اور بچوں والے ہیں اور صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنا، ان کا ایک ہی مقصد ہے۔

جان بولٹن نے دی روم ویئراٹ ہیپنڈ نامی کتاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ، صدارتی عہدے کے لئے مناسب شخص نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی اسٹراٹیجی نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کتاب روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق مشیر کی کتاب دی روم ویئراٹ ہیپنڈ مارکیٹ میں آ گئی اور نیو یارک کے بک اسٹور کتاب کے پہلے ایڈیشن سے بھر گئے۔

امریکی صدر نے اس کتاب کی اشاعت اور پھراسے مارکیٹ میں آنے سے روکنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جس میں وہ ناکام رہے اور باالاخرجان بولٹن انتخابات سے قبل اپنی کتاب دی روم ویئراٹ ہیپنڈ کو مارکیٹ میں لانے میں کامیاب ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ ہمیشہ سے اپنے بیانات اور کردار کی وجہ سے متنازع اور شہ سرخیوں میں رہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی انکشافات پر مبنی کتاب مارکیٹ میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے لگی جس سے ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کی پریشانی دیدنی ہے۔

ٹیگس