Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • ونزوئیلا کے صدر نے یورپی یونین کے نمائندے کو ملک بدر کر دیا

یورپی یونین نے کاراکاس کے خلاف اپنی دشمنانہ کارروائی جاری رکھتے ہوئے ونزوئیلا کے 11 اعلی حکام پر پابندیاں عائد کیں۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونزوئیلا کے صدرنکولس مادورو نے یورپی یونین کی طرف سے ونزوئیلا کی 11 شخصیات پر پابندیاں عائد کئے جانے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ونزوئیلا سے یورپی یونین کے نمائندے کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

ونزوئیلا کے صدر نے یورپی یونین کے نمائندے کو 72 گھنٹوں میں ونزوئیلا چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ ونزوئیلا کے صدر نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین ونزوئیلا کے شہریوں کا احترام نہیں کرے گا تو ونزوئیلا بھی ان کا احترام نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی من جملہ یورپی یونین نے گزشتہ مہینوں کے دوران ونزوئیلا کی حکومت کے مخالفین کی حمایت سے ونزوئیلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف کودتا کرنے کی کوشش کی جو ناکامی سے دوچار ہوئي۔

ٹیگس