Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 32 افراد ہلاک 59 زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلح تشدد کے اعداد و شمار کا اندراج کرنے والے ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 86 واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ٹیکساس،جنوبی کارولینای، ویسکانسین، جنوبی داکوتای اور کنتاکی ریاستوں میں پیش آئے ہیں۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دوسو ستر سے تین سو ملین تک آتشیں ہتھیار موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس ایک ہتھیار پایا جاتا ہے۔ امریکہ کی شہری حقوق کی حامی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و نفوذ کی بنا پر اب تک کوئی بھی امریکی حکومت، ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں کوئی قانون وضع نہیں کر سکی ہے۔

ٹیگس