Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے پولیس تشدد کی پھر حمایت کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ملک کی نسل پرست پولیس کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پُر امن مظاہرین کے خلاف پولیس کے تشدد آمیز رویے کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا ہے کہ ملک کے پولیس اسٹیشن محاصرے میں ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پولیس اہلکاروں کے تشدد آمیز رویئے اور ان کے ہاتھوں ہونے والے قتل کے واقعات سے چشم پوشی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سفید فاموں کی تعداد سیاہ فاموں سے کہیں زیادہ ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان کے مخالفین در اصل پولیس کا بجٹ منقطع کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ذرائع ابلاغ نے پولیس کی بد سلوکی کا نیا ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک پولیس افسر ایک سیاہ فام شہری کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبائے ہوئے ہے۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق شوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو کلپ میں جس میں ملزم کی چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، دو پولیس افسران ایک سیاہ فام شحض کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گرفتاری کے وقت ایک پولیس افسر نے اپنا گھٹنا سیاہ فام شہری کی گردن پر رکھا ہوا ہے۔ اس فلم کے منظر عام پر آنے کے بعد سے امریکہ بھر میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے جہاں پچیس مئی کو ایک ایسے ہی واقعے میں سیاہ فام شہری کے بہیمانہ قتل کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پچیس مئی کو ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیاپولیس میں سفید فام امریکی پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام شہری کا گلا اپنے گھٹنے سے دبا کر اس کو قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کی فلم منظر عام پر آنے کے بعد امریکی عوام میں پولیس کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو گیا تھا اور مینیا پولیس سٹی سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے پورے امریکہ میں پھیل گئے۔ امریکہ میں نسل پرستی اور بردہ فروشی کے خلاف وسیع پیمانے پر عوامی مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین نے مختلف شہروں میں نسل پرستی اور بردہ فروشی کی علامت سمجھے جانے والے امریکی رہنماؤں کے مجسموں پر حملے بھی کیے ہیں۔

مظاہرین نے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں نصب امریکہ کے بانی اور پہلے صدر جارج واشنگٹن، تیسرے صدر تھامس جیفرسن اور امریکہ کو دریافت کرنے والے سیاح کرسٹوفر کولمبس کے مجسموں کو سرنگوں کردیا ہے۔

امریکی صدر نے پولیس کو مظاہرین کی سرکوبی کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے اب تک ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر اس سے پہلے بھی بارہا نسل پرستی اور بردہ فروشی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس