Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • پابندیاں عائد کرکے دنیا پر حکمرانی نہیں ہوتی: ونیزوئیلا کے وزیر خارجہ

ونیزوئیلا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ یکطرفہ پابندیاں عائد کرکے پوری دنیا پر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔

جورج ایریازا جار نے ٹوئٹ کیا ہے کہ فاشسٹ پالیسیوں کے ذریعے ٹرمپ پوری دنیا پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے پابندیوں کا سہارا لیا ہے۔

ونیزوئیلا کے وزیر خارجہ کا ٹوئٹ اس ملک کے کچھ شہریوں پر امریکی صدر کی جانب سے ‏عائد کی گئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہنے اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے عوامی غصے کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکی صدر اس طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ونیزوئیلا کے صدر کے بیٹے اور ان سے رابطے میں رہنے والے دو بھائیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس