Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • کورونا کے حوالے سے کوتاہی ہو گئی: برطانوی وزیر اعظم

برطانوی وزیر اعظم نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار میں حکومت کی غلطیوں کا اعتراف کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی ہفتوں اور مہینوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مناسب اقدام نہیں کیا گیا اور خاص طور سے وائرس میں مبتلاء افراد سے دوسروں تک اس کی سرایت  کی شرح کو نظرانداز کیا گیا۔

برطانوی حکومت کے سابق مشیر نائل فرگوسن نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ اگر مارچ کے مہینے میں ایک ہفتے پہلے ہی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہوتیں تو اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد نصف سے بھی کم ہوتی۔ برطانیہ یورپ کے ان ملکوں میں ہے جہاں کورونا سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اب تک تقریبا دولاکھ ستانوے ہزار نو سو چودہ افراد کورونا میں مبتلاء ہو چکے ہیں اور پینتالیس ہزار چھے سو ستتر افراد اس وائرس کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس