Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • ایک تعلیمی آپریشن میں امریکا کے نو میرینز ہلاک اور لاپتہ

امریکی میڈیا نے ایک زمینی اور بحری بکتر بند گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں نو امریکی میرینز کے ہلاک اور لاپتہ ہونے کی خبر دی ہے۔

امریکا کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ کیلی فورنیا کے سواحل پر بحریہ کی ایک یونٹ سے متعلق ایک زمینی اور بحری بکتر بند گاڑی کو حادثہ پیش آ گيا ہے جس کے سبب کئي بحری فوجی ہلاک اور لاپتہ ہو گئے ہیں۔ امریکی بحریہ نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اپنی پندرھویں یونٹ کی ایک بکتر بند گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی خبر دی ہے تاہم اس سلسلے میں تفصیلات نہیں بتائي ہیں۔ آئي بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کم از کم ایک بحری فوجی ہلاک، آٹھ لاپتہ اور دو ديگر زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق بحریہ کے فوجی اور کوسٹ گارڈز مذکورہ میرینز کی تلاش اور نجات کی کارروائي جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی بحریہ کی پندرھویں یونٹ نے، جس کا اصل کام میرینز کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سمندر سے ساحل اور ساحل سے سمندر تک پہنچانا ہے، ایک بیان جاری کر کے اس صورتحال کو انتہائي تکلیف دہ بتایا ہے اور میرینز کے اہل خانہ اور خاص طور پر لاپتہ ہونے والے میرینز کے لیے دعا کی گزارش کی ہے۔

ٹیگس