Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی روس مخالف پابندیوں کا ضرور جواب دیا جائے گا: ماسکو

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی فوج کی سیکریٹ سروس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کا ضرور جواب دیا جائے گا۔

روس کی وزارت خارجہ نے جمعے کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے سائبر حملوں کا الزام لگا کر روسی فوج کی سیکریٹ سروس کے خلاف مالی اور سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے قدم کا جواب دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ یورپی یونین کے اس غیر دوستانہ اقدام کے خلاف جوابی کارروائي ضرور کی جائے گي کیونکہ سفارتکاری میں ہر چیز کا جوابی قدم ہوتا ہے۔

یورپی یونین نے سائبر جرائم کے خلاف اپنے پہلے اقدام کے تحت، روسی فوج کی سیکریٹ سروس کے اسپیشل ٹیکنکل ادارے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یورپی یونین کا دعوی ہے کہ روس کے اس ادارے نے جون سنہ دو ہزار سترہ میں دو سائبر حملے کیے تھے جن میں کئي یورپی کمپنیوں کو نقصان پہنچا تھا اور انھوں زبردست مالی خسارہ اٹھانا پڑا تھا۔ روس کے اس ادارے پر اسی طرح سن دو ہزار پندرہ اور دو ہزار سولہ میں یوکرین کے بجلی کے نیٹ ورک پر دو سائبر حملے کرنے کا بھی الزام ہے۔

ٹیگس