Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • دنیاکیلئے بڑی خوشخبری، روس نے کورونا سے تحفظ کی پہلی ویکسین تیار کرلی

روس کے صدر نے عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کی پہلی ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپوتنیک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدرولادیمیر پوتین نے آج کابینہ کے اراکین کی موجودگی میں کورونا وائرس سے تحفظ کی پہلی ویکسین تیار کرنے اور اسے رجسٹرڈ کرا نے کا اعلان کیا۔

روسی صدر پوتین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ روسی ویکسین سے کورونا کےخلاف قوت مدافعت بڑھےگی۔ 

در ایں اثناء روسی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس