Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
  • جرمنی میں کشمیر کی حمایت میں مظاہرہ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہندوستان کے سفارتخانے کے سامنے کشمیر کی حمایت میں اجتماع ہوا اور مظاہرین نے ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ قرار دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اس مظاہرے کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر برلن کے ساتھ برلن کی دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں نے کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل آزادی کے حق اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری سخت اور دشوار حالات اور فوجی اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سفارتخانہ کے اندر جس وقت آزادی کا جشن منایا جا رہا تھا تو سفارتخانے کے باہر کشمیریوں کے حق میں جرمنی، انگریزی اور اردو زبان میں زبردست نعرے بازی کی جا رہی تھی۔ اس مظاہرے میں برلن سمیت برانڈنبرگ، ہیمبرگ اور دیگر شہروں سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ میں بھی اس حوالے سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

ٹیگس