Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ھوائی سانحے سے بال بال بچے

امریکی صدر کا طیارہ واشنگٹن کے مضافات میں واقع ایک ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایئرفورس کے طیارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ موجود افراد نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واشنگٹن کے قریب ایک ایئرپورٹ پر صدر کا طیارہ لینڈ کرتے وقت ایک ڈرون طیارے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ، صدر کے طیارے کی لینڈنگ سے  چند لمحے قبل دائیں جانب سے اس کے قریب آگیا۔ ٹرمپ کی سیکورٹی کی ذمہ داری وائٹ ہاؤس کی خفیہ سروس پر ہے۔

امریکی فضائیہ نے اس واقعے کے سلسلے میں کچھ کہنے سے انکار کر دیا ہے۔

ٹیگس