Aug ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • چین کے دو بحری جہاز ٹکرائے، ایک ڈوبا، ایک جھلسا

چین میں تیل اور مال بردار بحری جہازوں میں تصادم سے تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی جب کہ مال بردار جہاز ڈوب گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے چین کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا کہ حادثہ شنگھائی کے قریب پیش آیا جس کے بعد چودہ افراد کی کوئی خبر نہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیل بردار بحری جہاز میں تین ہزار ٹن تیل موجود تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد تیل بردار جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے ہنگامی عملے نے حادثے کے فوراً بعد وہاں پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہی اور تیل بردار جہاز پانی میں ڈوب گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی کوسٹ گارڈ کا ہنگامی عملہ تین افراد کو بچانے میں کامیاب رہا۔لاپتہ چودہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ابھی تک حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ٹیگس