Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran

جنوبی سوڈان کے دار الحکومت جوبا کے نزدیک ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، جنوبی سوڈان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر  Madut Biar Yel نے  بتایا کہ سنیچر کے روز ایک مال بردار طیارہ پرواز کے کچھ منٹ بعد دار الحکومت جوبا کے نزدیک  گر کر تباہ ہو گیا۔

جنوبی سوڈان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔

ابھی تک طیارے کے حادثے کا شکار ہونے وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

 

 

ٹیگس