Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے بیٹے کو باپ کی شکست کا یقین

ایک امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹرمپ کے سب سے بڑے بیٹے کو انتخابات میں اپنے باپ کی شکست کا یقین ہے۔

نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کو یقین ہے کہ انتخابات میں ان کے والد جو بائیڈن سے بری طرح شکست کھا جائیں گے۔

امریکی اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ جونیئر کو یہ یقین ہے اگر ان کے والد انتخابات میں شکست کھا گئے تو ان کے والد اور ان کے خاندان کو عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی اخبار لکھتا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے ایک سرگرم رکن ہمیشہ سے ٹرمپ جونیئر کے ساتھ ہوتا ہے اس نے یہ بات اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتائی ہے۔

ٹرمپ جونیئر کے دوست کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیٹے کو اس بات کی تشویش ہے کہ اگر ان کے والد انتخابات میں شکست کھا گئے تو ان کو بہت زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیگس