Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran

امریکا میں نسل پرستی اور نسلی امتیاز کے خلاف عوامی غم و غصے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا کے تقریبا ہر شہر میں ٹرمپ کی نسلی پرستانہ پالیسیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہو رہی ہے۔

امریکی شہر ویسکانسن میں مظاہرین نے مشتعل ہوکر دسیوں گاڑیوں کو آگ لگا دیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس سیاہ فام نوجوانوں کو مسلسل ٹارگٹ کر رہی ہے۔

امریکہ میں سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کا قتل کر دیا تھا۔

 سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے بعد پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور تب سے امریکہ میں جگہ جگہ نسل پرستی اور پولیس کے بہیمانہ اور تشدد پسندانہ رویے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ٹیگس