Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا دعوی،  ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایران بہت کمزور ہوا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایران نمایاں طور پر کمزور ہوا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں اور جمعرات کو پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لئے باضابطہ اعلان کے بعد، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب میں اقتدار میں آیا تو مشرق وسطی میں افراتفری پھیلی ہوئی تھی اور ایران طاقتور ہوتا جارہا تھا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ میں نے ایران کے ساتھ ایک خطرناک جوہری معاہدہ توڑ دیا اور اپنے بہت سے پیشروؤں کے برعکس، اپنے وعدوں پر عمل کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کے اس جرم کو زیادہ سے زیادہ پرامن بنانے کے لئے امریکی اقدامات کے تناظر میں قرار دیا۔

انہوں نے ایک بار پھر چین پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین نے وائرس کو دوسرے ممالک میں پھیلنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کا ایجنڈا اس وائرس کا مقابلہ کرنے کا طریقہ نہیں ہے بلکہ اس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے جیسا ہے۔

ٹیگس