Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے خلاف وہائٹ ہاوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دوسری مدت کے لئے صدارتی امیدوار بننے کے اعلان کے ساتھ ہی وہائٹ ہاوس کے باہر ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

ڈیلی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور ٹرمپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ایسے میں ہوا کہ جب امریکی صدر ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کا اعلان اور اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کر رہے تھے۔

وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہرین ٹرمپ  استعفا دو کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

دوسری جانب نسلی امتیازی سلوک اور تشدد کے خلاف پورے امریکہ میں کئی مہینے سے احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی پولیس سیاہ فام شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہے اور شہر مینیاپولیس میں پچیس مئی کو سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں جارج فلائیڈ نامی ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد وسیع پیمانے پر نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور احتجاج کا یہ سلسلہ اب بھی بدستور جاری ہے۔

ٹیگس