Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ انتظامیہ نے پھر ایران روس اور چین کو مورد الزام ٹھہرایا

امریکہ نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے ، ایران، روس اور چین پر آئندہ صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا الزام ‏عائد کیا ہے۔

ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس جان ریٹکلف نے اتوار کے روز دعوی کیا ہے کہ ایران، روس اور چین دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت یا دستاویز پیش نہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار اس سے پہلے بھی کئی بار مذکورہ تینوں ممالک پر امریکہ کے صداراتی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کر چکے ہیں۔

ایران روس اور چین نے امریکی دعوے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کئی بار مسترد کر چکے ہیں۔
بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران، روس اور چین پر الزام تراشی کے ذریعے امریکی رائے عامہ کی سوچ کو ٹرمپ کے حق میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
رائے عامہ کے مختلف جائزوں کے بعد اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں جیت پانا بہت مشکل ہے۔

 

ٹیگس