Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  •  امریکہ سے اختلافات پر عالمی تجارتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل مستعفی

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل نے امریکی حکومت کے ساتھ پائے جانے والے مسائل و مشکلات کے بعد اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم (World Trade Organization ) کے سیکریٹری جنرل روبرٹو آزیویڈو (Roberto Azevêdo) نے امریکہ اور عالمی تجارتی تنظیم کے مابین پائے جانے والے شدید اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

واشنگٹن نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم کے ٹیکس سے متعلق اقدامات منصفانہ نہیں ہیں اور یہ تنظیم چین کے خلاف غیر منصفانہ ٹیکس سے متعلق اقدامات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے حتی اس عالمی تنظیم سے نکلنے کی دھمکی دی ہے تاہم ابھی تک انہوں نے اپنی دھمکی پر عمل نہیں کیا ہے۔

ٹیگس