Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • عالمی فوجداری عدالت نے امریکی غنڈہ گردی کی مذمت کی

عالمی فوجداری عدالت نے اپنے دو اعلیٰ عہدے داروں پر لگی امریکی پابندیوں کی سخت مذمت کی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی نے امریکہ کی پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے امریکی اقدامات عالمی جرائم کی روک تھام کے تعلق سے بین الاقوامی جد و جہد کے متاثر ہونے کا سبب بنیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے بھی عالمی فوجداری عدالت کے دو اعلیٰ عہدے داروں پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی۔ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا امریکی حکومت کے سامنے تسلیم ہونے سے یہ غنڈہ حکومت مزید سرکش ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اُس نے عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی کی چیف پراسیکیوٹر فاتو بین سوڈا اور عدالت کے تعاون ڈیویژن کے ڈائریکٹر فاکیسو موچو چوکو کا نام اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو نے بھی دھمکی دی ہے کہ جو بھی آئی سی سی کے ان دو مذکورہ عہدے داروں کےساتھ تعاون یا انکی حمایت کرے گا، اسکے خلاف بھی تادیبی کاروائیاں کی جائیں گی۔ ساتھ ہی انہوں یہ بھی کہا کہ امریکی دہشتگردوں کے بارے میں آئی سی سی کے تحقیقاتی منصوبوں میں شریک افراد کے لئے بھی ویزا سہولتوں کو محدود کر دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے ماہِ جون کے آغاز میں افغانستان میں امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے جرائم کے بارے میں تحقیقات کرنے والے آئی سی سی کے عہدے داروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا۔

ٹیگس