Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران ، روس اور چین کے خلاف امریکہ کی الزام تراشیاں جاری

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر نے ایک بار پھر ایران ، روس اور چین پر امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے ایران ، روس اور چین پر نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے نتا‏ئج کی بابت خبردار کیا ہے ۔اوبرائن نے مزید کہا کہ ان تینوں ملکوں میں چین نے سب سے بڑے پیمانے پر نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں رخنہ اندازی کے لئے منصوبہ تیار کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے چین پر دوہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں اپنے حریف جوبائیڈن کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔دوسری جانب جوبائیڈن اور دیگر ڈیموکریٹ رہنماؤں نے بھی روس پر صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے مفاد میں مداخلت کا الزام لگایا تھا۔اس سے قبل بھی وائٹ ہاؤس ان تینوں ملکوں پر کئی بار یہ الزامات لگا چکا ہے۔امریکہ کے انسٹھویں صدارتی انتخابات تین نومبر دوہزار بیس کو ہونے والے ہیں۔ٹرمپ نے ڈیموکریٹ پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس