Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ، برمنگھم میں چاقوؤں سے حملہ

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو کشی کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

برمنگھم کے علاقے ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات برمنگھم کے مرکزی علاقے میں چاقوکشی کی رپورٹیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلے حملے کی اطلاع کے تھوڑی دیر بعد برمنگھم میں ایک اور مقام پر بھی چاقو سے حملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

پولیس نے چاقوکشی کے ان واقعات میں زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد اور ان کی جسمانی صورتحال کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا ہے۔برطانوی میڈیا اور پولیس حکام بھی چاقو کشی کے تازہ واقعات کی تفصیلات، وجوہات اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں کچھ بتانے سے گریزاں ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے پانچ سال کے دوران برطانیہ میں چاقو سے کیے جانے والے حملوں کے واقعات میں اکیاسی فی صد اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس