Sep ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ اور نیٹو کے جنگی طیارے، ماسکو پر فضائی حملوں کی مشق کر رہے ہیں: روس

امریکہ کی قیادت والی فوجی تنظیم نیٹو کی فضائیہ نے نہ صرف روس کی سرحدوں پر اپنی نگرانی میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ اب وہ روس پر حملہ کرنے کی بھی مشق کر رہی ہے۔

اتوار کے روز روس کے سرکاری ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا کہ نیٹو نے روس کے خلاف اپنی جنگی حکمت عملی میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیٹو کی فضائیہ نے نگرانی اور تربیتی پروازوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گيا ہے جس کے تحت روس کی سرحدوں اور ائير ڈیفنس سسٹم کی نگرانی کی جارہی ہے۔ گزشتہ اگست کی نسبت اس سال اگست کے مہینے میں نیٹو کی اس طرح کی سرگرمیوں میں تقریبا تیس فیصدی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ روسی وزیر دفاع نے کہا کہ نیٹو کے لڑاکا طیارے فضائی حملوں کی مشق کررہے ہیں اور اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے میزائلوں سے فرضی اہداف پر فائر کیا جارہا ہے۔

پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران روسی سرحد پر متعدد بار روس اور نیٹو کے جنگی طیاروں کا آمنا سامنا ہوا ہے۔ تازہ ترین واقعہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب امریکی فضائیہ کے تین B-52H بمباری طیارے روسی سرحد کے قریب پہنچ گئے۔ یہ طیارے ایٹم بم لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ روس کے آٹھ جنگی طیاروں نے امریکی جیٹس کا پیچھا کیا اور انھیں اپنی سرحد سے دور بھگا دیا۔

ٹیگس