Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی اور ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ

ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی اور اشتعال انگیزی کے تعلق سے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے ۔

چین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لداخ سیکٹر پر اس کے فوجی حقیقی لائن آف کنٹرول پر صورتحال کو جوں کی توں باقی رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ چین نے اسی کے ساتھ ہندوستانی فوجیوں پر اشتعال انگیزی اور حقیقی لائن آف کنٹرول سے تجاوز کرنے کی کوششوں کا الزام بھی لگایا ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں نے بارہا حقیقی لائن آف کنٹرول پر صورتحال کو تبدیل ہونے سے بچانے کی چینی فوجیوں کی کوششوں میں رخنہ اندازی کی ہے ۔ 
دوسری طرف ہندوستان کی وزارت دفاع نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے چین کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ ہندوستانی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج حقیقی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے اور صورتحال کو معمول پر واپس لانے کے لئے پرعزم ہے لیکن چینی فوجی اشتعال انگیز سرگرمیاں انجام دیتے ہیں ۔ ہندوستانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چین غلط اور بے بنیاد الزام تراشی کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ 

ٹیگس