Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ آج عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کریں گے

امریکا کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ اس ملک کے صدر بدھ کے روز عراق سے زیادہ تر امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کریں گے اور کچھ ہی دن بعد افغانستان سے بھی امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کر دیں گے۔

امریکی فضائيہ کے ایک طیارے میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے اس اعلی عہدیدار نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز عراق میں موجود امریکی فوجیوں میں سے زیادہ تر کے انخلاء کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق اس امریکی عہدیدار نے اسی طرح بتایا کہ صدر ٹرمپ اگلے کچھ دن میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا بھی اعلان کر دیں گے۔

یہ رپورٹ ایسے عالم میں سامنے آئي ہے جب عراق اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں ٹرمپ اور پینٹاگون کے درمیان شدید اختلاف پیدا ہو گيا ہے۔ ٹرمپ نے پیر کے روز واضح الفاظ میں پینٹاگون کے اعلی عہدیداروں پر جنگ پسندی اور جنگ بھڑکانے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ پینٹاگون کے لوگ ممکنہ طور پر ان کے عاشق نہیں ہیں کیونکہ وہ لوگ جنگ کے علاوہ کچھ اور نہیں چاہتے۔

ٹیگس