Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرو،امریکہ کا یورپ سے مطالبہ

امریکہ کے وزیر خارجہ نے مقاومتی محاذ کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے یورپی ممالک سے کہا ہے کہ وہ لبنان کی حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مایک پومپئو نے آج اتوار کے روز کہا کہ امریکہ یورپی ممالک سے درخواست کرتا ہے کہ وہ لبنان کی حزب اللہ کو ایک دہشتگرد گروہ کے طور پر معرفی کرے اور اس کے فوجی اور سیاسی شاخ کیلئے کسی بھی قسم کی فرق کا قائل نہ ہوں۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ لبنان کی حزب اللہ نے یورپ میں مالی  ذرائع پیدا کرنے، فوجی ٹیکنالوجی حاصل کرنے اور دہشتگردانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو امریکہ کی وزارت خزانہ نے لبنان کے دو سابق وزیروں پر حزب اللہ کے ساتھ روابط کا بہانہ بنا کر ان پر پابندیاں عائد کیں۔

ٹیگس