Sep ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • وینزویلا میں گرفتار ہونے والا جاسوس امریکی فوجی ہے: وینزویلا

وینزویلا کے اخبار اولتیماس نوتیسیاس نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں اس ملک میں گرفتار ہونے والے امریکی جاسوس کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکولس میدورو نے اس ملک کی تیل کی تنصیبات کے قریب سے ایک امریکی جاسوس کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی جاسوس کا نام جان ہیث متیو (John Heath Mattew) ہے اور وہ امریکی بحریہ کا سابق فوجی اہلکار ہے۔ اس امریکی جاسوس کو جمعرات کے روز تین دیگر افراد من جملہ وینزویلا کی نیشنل گارڈ کے ایک فوجی سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

وینزویلا کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکی جاسوس کو جدید ترین ہتھیاروں اور بھاری رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیا, جبکہ وینزویلا کے اخبار اولتیماس نوتیسیاس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا امریکی جاسوس اس سے قبل عراق کی جنگ میں بھی شامل تھا اور گرفتاری کے وقت اس سے سٹیلائٹ فون، موبائل فونز اور کریڈٹ کارڈ بھی بر آمد ہوئے۔

امریکی وزارت خارجہ اور وہائٹ ہاوس نے ابھی تک امریکی جاسوس کی گرفتاری پر خاموشی اختیار کی ہے۔

ٹیگس