Sep ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات، 22 ہلاک 95 زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلح تشدد کے اعداد و شمار کا اندراج کرنے والے ادارے گن وائلنس آرکائیو کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں  امریکی ریاستوں میشیگان، نیوجرسی، فلوریڈا و کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 94 واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دوسو ستر سے تین سو ملین تک آتشیں ہتھیار موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس ایک ہتھیار پایا جاتا ہے۔ امریکہ میں شہری حقوق کی حامی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی بنا پر اب تک کوئی بھی امریکی حکومت، ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں کوئی قانون وضع نہیں کر سکی ہے۔

ٹیگس