Sep ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے کی ایک بار پھر جوہری معاہدے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آج ایک بار پھر جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آج بروز منگل ریانووستی کو انٹرویو دیتے ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ، چند جانبہ سفارتکاری کی بڑی کامیابی شمار ہوتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے تمام ملکوں سے جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی درخواست کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جوہری معاہدے کی حمایت کی تھی۔

امریکہ کی جانب سے 8 مئی 2018 کو عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے اور جوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران نے 8 مئی 2019 کو اس معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے تحت اپنے وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ اور اعلان کیا۔

ٹیگس

کمنٹس