Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا

صدر بننے کے چار برس بعد بھی جنسی ہراسانی کے الزامات امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق مشہور اداکارہ اور سابق ماڈل ایمی ڈورس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نیویارک میں 1997 میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ان کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈورس نے لندن کےاخبار دی گارجین کو جمعرات کے روز انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ 5 ستمبر 1997 کو ٹورنامنٹ دیکھنے نیویارک گئی تھیں اور اس وقت ان کی عمر صرف 24 سال تھی۔

ڈورس نے ثبوت کے طور پر اس پروگرام کی ٹکٹوں اور تصاویر کی کاپیاں اخبار کو فراہم کرائیں۔

سابق ماڈل ایمی ڈوریس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ایسے وقت لگایا ہے جب امریکا میں تقریبا دو مہینے بعد صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ہونے والی سروے رپورٹوں میں وہ اپنے حریف جو بائیڈن سے تقرییا 9 فیصد پیچھے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے پہلے بھی ایک درجن سے زائد خواتین کی جانب سے ایسے الزامات کا سامنا رہا ہے جن میں جنسی زیادتی کے الزامات بھی شامل ہیں۔

ٹیگس