Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام رہیں: روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کبھی بھی کارآمد نہیں ہوئیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے حالیہ برسوں میں ایران کے خلاف بہت ہی غلط اقدامات اٹھائے اور امریکہ کے غلط اور غیر سنجیدہ اقدامات نے اسے پورے مشرق وسطی اور دنیا کے دیگر علاقوں میں مسائل و مشکلات سے دوچار کر دیا۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ امریکی پالیسی کا بنیادی مقصد ایران کو ترقی سے روکنا اور ایران میں حکومت کی تبدیلی ہے تاکہ امریکہ خطے میں سکون کی سانس لے سکے، لیکن ایسا ہونے والا نہیں اس لئے کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کو ایران کو کمزور کرنے کے لئے  لگا رہا ہے جس میں وہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوا اور نہ ہی وہ کبھی اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو گا۔

 

ٹیگس