Sep ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں طیارہ تباہ، 4 افراد ہلاک

امریکہ کے صوبہ ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی ریاست ٹیکزاس کے محکمۂ پبلک سیفٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہیوسٹن سے تقریبا 200 کلو میٹر شمال مغرب میں ہل ٹاپ لیک ایئرپورٹ کے قریب طیارہ حادثہ میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی افسر کا کہنا ہے کہ پائلٹ ہنگامی حالت میں ہوائی جہاز کو لینڈ کرانے کی کوشش کر رہا تھا اور حادثہ پیش آنے سے قبل فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ سے بھی رابطے میں تھا۔

حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف آئی اے نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے حادثات معمول بن گئے ہیں جن میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس