Sep ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی میڈیا کا نتن یاہو پر حملہ، کورونا کے سامنے پست ہوئی حکومت

اسرائیلی میڈیا نے صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو پر کورونا وبا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہارٹس کی رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس پھیلنے سے پہلے تک نتن یاہو اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے تھے اور ان کی حکومت نے اس سے نمنٹنے کے لئے کوئی تیاری نہیں کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا کے دو لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو نناوے کیسز سامنے آ چکے ہیں اور چار سو بارہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسرائیل میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جو پہلی لہر سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

اسرائیل کے ڈیموکریسی ادارے کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق نتن یاہو پر سے زیادہ تر افراد کا بھروسہ اٹھ چکا ہے اور انہیں امید نہیں ہے کہ وہ اب اس وبا پر کنٹرول حاصل کر پائیں گے۔

اسرائیل کے ایک اسپتال کے سربراہ نے اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ کورونا سے نمٹنے میں نتن یاہو کی حکمت عملی کے نتیجے میں اسرائیل کا حفظان صحت کا نظام تباہ ہو جائے گا۔

 

ٹیگس