Oct ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکی فوج میں خودکشی کی وجہ سامنےآ گئی

ایک سال کے دوران امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک خاص طور سے جنگی علاقوں میں تعیناتی، اپنے اہلخانہ سے دوری، تاریک مستقبل، قدرتی آفات اور بدامنی کا شکار امریکی شہروں میں تعیناتی، یہ وہ اسباب ہیں جنہیں امریکی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے رجحان میں اضافے کی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔  

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کے رجحان پر قابو پانے کے لیے اب فوجیوں کی جنگ زدہ علاقوں میں تعیناتی کی مدت کم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا مزید خیال رکھنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح ذہنی دباؤ کے شکار فوجیوں کا پتہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جرمن ویب سائٹ کے مطابق امریکی فوج میں خودکشی کا رجحان ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2019 کے مقابلے میں 2020 کے دوران خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ حاضر سروس فوجیوں کی خودکشی کی تعداد 30 فیصد سے زائد بنتی ہے۔

ٹیگس