Oct ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ  کی صحت سے متعلق متضاد خبریں

کورونا میں مبتلا ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔

کورونا وائرس میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے باہر نکل آئے۔ ماسک پہنے ٹرمپ نے حامیوں کو دیکھ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہاتھ ہلایا، ٹرمپ کچھ دیر بعد واپس اسپتال میں چلے گئے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے امریکی صدر کی طبیعت سے متعلق بریفنگ میں بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ کی طبیعت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، ٹرمپ کو جمعہ کی صبح سے اب تک بخار نہیں ہوا۔ جگر اور گردے بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں تاہم ٹیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن کی کمی پر ٹرمپ کو سپلیمینٹل آکسیجن تجویز کی گئی۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ  کی میڈیکل ٹیم سے کہا ہے کہ وہ عوام کو صحیح اور درست اطلاعات فراہم کرے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کورونا وائرس میں مبتلا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار اور کھانسی  کے بعد ہفتے کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اس سے قبل ان کا وائٹ ہاؤس ہی میں علاج شروع کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی کی شکایت تھی اور انہیں کوویڈ 19 کی درمیانے درجے کی علامات کا سامنا تھا۔

اسپتال منتقلی کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹس ملتوی یا ورچوئل کر دیے گئے ہیں۔

ٹیگس