Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ایران کے اٹھارہ بینکوں اور مالی اداروں پر پابندی عائد کر دی

امریکہ نے، جسے دیگر ملکوں پر پابندی لگانے کی لت پڑی چکی ہے، ایران کے اٹھارہ بینکوں اور مالی اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کی شام، ایران کے خلاف نئي پابندیوں کے تحت اس ملک کے اٹھارہ بینکوں اور مالی اداروں کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے وزارت خارجہ سے تبادلۂ خیال کے بعد ایران کے کچھ بینکوں اور مالی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اس سے پہلے ماہرین نے کہا تھا کہ امریکہ غذائي اشیاء اور دواؤں کی درآمد جیسی انسان دوستانہ اشیاء کی برآمد کے لیے ایران کی جانب سے استعمال کیے جانے والے بعض چینلوں کو بند کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت ان پابندیوں کے ذریعے دو مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ پہلا، ان مالی چینلوں کو بند کرنا جن کے ذریعے سے ایران کی حکومت، امریکی پابندیوں کو ناکام بنا رہی ہے اور دوسرا صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے اس وعدے کو بے اثر بنانا کہ اگر وہ الیکشن میں جیت گئے تو امریکا، ایٹمی معاہدے میں واپس لوٹ آئے گا۔

ٹیگس