Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran

امریکی پولیس نے باسکٹ بال کا میچ دیکھ کر لوٹ رہے لوگوں پر فائرنگ کر دی۔

امریکی پولیس کا دعوی ہے کہ ان لوگوں نے سڑکوں پر مظاہرے کئے جبکہ پولیس کے روکنے کے باوجود وہ لوگ نہیں مانے۔

پولیس کا دعوی ہے کہ مظاہرین نے پولیس پر حملہ بھی کیا جبکہ ویڈیو میں کچھ الگ ہی منظر نظر آ رہا ہے۔ 

امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں نہایت دلخراش انداز میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ ہونے والے قتل کے بعد امریکہ میں نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہے۔

25 مئی کو امریکی ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس کے ایک سفید فام پولیس اہلکار نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ اس ہولناک واقعے کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد سے امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو تاحال جاری ہے۔

جارج فلوئڈ کے قتل کے خلاف پچیس مئی سے شروع ہونے والے زبردست احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کے سامنے بھاری تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی تھی جس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے فائر کئے اور مختلف قسم کی پرتشدد کارروائیاں انجام دیں ۔

ٹیگس