Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر امریکی پولیس کا حملہ

امریکہ کی فیڈرل پولیس نے ریاست وسکانسین میں نسلی امتیاز اور عدالت کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر دھاوا بول کر کئی کو زخمی کر دیا۔

مظاہرین، عدالت کی جانب سے ایک سترہ سالہ سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے مجرم سفید فام پولیس افسر کو بری کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اٹھائیس مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

امریکہ میں نسل پرستی اور عدلیہ میں ناانصافی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے گزشتہ تین شبوں سے سڑکوں پر نکل عدالت  کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پولیس اب تک قانون اور رات کے کرفیو کی خلاف ورزی کے الزام میں کئی مظاہرین کو گرفتار چکی ہے۔

امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلائڈ کے قتل کے بعد سے ناانصافی، نسلی امتیاز اور پولیس کے پرتشدد رویے کے خلاف پورے امریکہ میں مظاہرے کی لہر دوڑ گئی جو اب ملکی سطح پر ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

تین مہینے گزرنے کے باوجود پورٹ لینڈ سمیت بعض شہروں میں نسل پرستی مخالف مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے

 

ٹیگس