Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکا کے بے بنیاد الزامات

مغربی ایشیا کے امور میں امریکا کے نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے تکراری دعوے کئے ہیں۔

ڈیوڈ شینکر کا دعوی کیا ہے کہ ایران، مغربی ایشیا کے علاقے میں جھڑپوں اور کشیدگی کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقے میں اختلافات سے صرف ایران کو فائدہ ہوگا۔

امریکا کے نائب وزیر خارجہ نے ایسی حالت میں ایران کے خلاف بے بنیادی دعوے کئے ہیں کہ جب ایران نے ہمیشہ علاقے میں مذاکرات، ارضی سالمیت کا احترام اور اچھے پڑوس کے اصولوں پر تاکید کی ہے۔

تہران نے ہمیشہ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ منطقی، مناسب و متعدل تعلقات کی برقراری کے قیام کی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے حال ہی میں کویت میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں علاقے کے امور میں امریکا کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ غیر ملکی طاقتوں سے ہتھیار خرید کر اور فوجی معاہدے کرکے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس