Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکی انتخابات میں 6 دن باقی، جو بائیڈن ٹرمپ سے آگے

امریکہ میں کرائے گئے تازہ انتخابی سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن موجودہ صدر ٹرمپ سے کافی آگے ہیں۔

امریکی اخبار یو ایس ٹو ڈے نے تازہ ترین سروے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی مقبولیت میں مزید ا‌ضافہ ہوا ہے اور اس وقت وہ صدر ٹرمپ کی نسبت 12 ریاستوں میں آگے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اوھایو ریاست میں بائیڈن سے تھوڑا سا آگے ہیں تاہم ٹیکساس اور آیووا ریاستوں میں ٹرمپ بائیڈن سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

اس سے قبل فائیو تھرٹی انٹرنیٹ ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ تازہ ترین سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی مقبولیت میں ا‌ضافہ ہوا ہے اور اس وقت اکاون اعشاریہ آٹھ فیصد امریکی عوام انھیں پسند کرتے ہیں۔ سروے کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر بیالیس اعشاریہ دو فیصد رہ گئی ہے۔ اس طرح ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی مقبولیت ان کے ری پبلکن حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نو اعشاریہ چھے فیصد زیادہ ہے۔

امریکہ میں کرائے گئے تازہ انتخابی سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار، موجودہ صدر کو آسانی سے شکست دے دیں گے۔

ٹیگس