Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ترکی میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

ترکی میں آنے والے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترکی میں آنے والے زلزلے میں اب تک چھبیس لوگوں کے مرنے کی خبر ہے جبکہ ترکی اور  اس کے پڑوسی ملک یونان میں  زلزلے میں آٹھ سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

فرانس پریس نے ترکی کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  ترکی میں چوبیس افراد ہلاک اور آٹھ سو چار زخمی ہوئے ہیں۔

 یونان کے سرکاری ٹی وی نے بھی اعلان کیا ہے کہ جزیرہ ساموس میں زلزلے کے باعث دیوار گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں ۔

زلزلے کا نشانہ بننے والے ترکی کے مغربی علاقوں میں ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالنے اور امدادی کاموں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

 زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اسے استنبول اور ایتھینز تک محسوس کیا گیا ۔ ترکی کے صدر اور یونان کے وزیراعظم  نے باہمی  سیاسی اختلافات  کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ضرورت کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کا عہد کیا ۔

 

ٹیگس