Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: صیہونی مظاہرین

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں شدت آ رہی ہے وہیں مظاہرین اس عزم کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ وہ نیتن یاہو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ تل ابیب میں کورونا کے پھیلاو اور لاک ڈاون کے دوران ہفتے کی شب ہونے والا مظاہرہ، سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کے طالب ہیں۔

ٹیگس