Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • روڈی جولیانی ٹرمپ کی شکایات کی پیروی کے انچارج

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا تنازعہ بحرانی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ اس درمیان امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکیل روڈی جولیانی کو انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شکایت کی پیروی کرنے کا انچارج بنا دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرتے ہوئے ان نتائج کے خلاف شکایات کی ہیں اور اپنے ذاتی وکیل روڈی جولیانی کو انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شکایات کی پیروی کرنے کا انچارج بنا دیا ہے۔

ٹرمپ نے اسی طرح اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ووٹوں کی گنتی کے عمل پر اعتراض کیا ہے اور ایک بار پھر اپنے اس دعوے کی تکرار کی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

انھوں نے اپنے ایک اور پیغام میں ریاست پینسلوانیا میں ووٹوں میں الٹ پھیر کئے جانے کے بارے میں اخبار واشنگٹن ٹائمز کی ایک رپورٹ کو ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی کی شکایات کو اب تک عدالتوں میں منظور نہیں کیا گیا ہے۔

ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا کی عدالت نے بھی صدارتی انتخابات کے پوسٹل ووٹوں کے بارے میں ٹرمپ اور ریپبلکنز ٹیم کی جانب سے دائر کی جانے والی پانچ شکایات کو منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ٹیگس