Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • عراق اور شام سے امریکیوں کے انخلاء کی چہ مینگویاں

شام میں تعینات امریکیوں کی عراق منتقلی کا سلسلہ جاری ہے ، سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ عراق اور شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گرد 2020 کے اختتام تک نکل جائيں گے۔

علاقے کی صورتحال پر نظر رکھنے والے باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ پینٹاگون میں افسران اور حکام کی تبدیلوں اور تقرریوں کے پیش نظر یہ گمان تقویت پاتا جارہا ہے کہ امریکہ کے باوردی دہشت گردوں پر مشتمل فوج رواں سال کے اختتام اور ٹرمپ کی مدت صدارت کے دوران ہی عراق اور شام سے نکل جائيں گے۔

شام کے صوبے الحسکہ میں موجود بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے المالکیہ شہر میں موجود اپنے اڈے کو خالی کردیا ہے اور سپاہی الولید بارڈر کے راستے عراق منتقل ہوگئے ہیں، البتہ ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ امریکہ نے اپنے اپنے باوردی دہشت گردوں کو شام کے مشرقی علاقے سے نکالنے کا عمل اس کی پیشگی آمادگی کا حصہ ہے یا نہیں۔

 

ٹیگس