Nov ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • عراق و افغانستان سے با وردی امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا اعلان

امریکہ کےنگراں وزیر جنگ نے عراق و افغانستان میں موجود امریکہ کے با وردی دہشت گردوں کی تعداد میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ کرسٹوفر ملر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ عراق اور افغانستان سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کی ایک تعداد کو وطن واپسی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کی تعداد تین ہزار دو سو سے گھٹا کر دو ہزار پانچ سو کی جا رہی ہے۔ کرسٹوفر ملر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھی امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کی تعداد کم کر کے دو ہزار پانچ سو کر دی جائے گی۔ اس وقت افغانستان میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار بتائی جاتی ہے۔

نگراں امریکی وزیر جنگ کے بیان کے مطابق عراق اور افغانستان میں امریکی دہشتگردوں کی تعداد میں کمی کا عمل آئندہ سال جنوری کے وسط میں انجام پائے گا۔ واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کی شہادت کے دو روز بعد اپنے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کی قرار داد منظور کی تھی۔

امریکہ کی دہشت گرد فوج نے تین جنوری دوہزار انیس کو ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب حملہ کر کے شہید کردیا تھا۔۔

ٹیگس