Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • ملک کی مسلم کمیونٹی کو فرانسیسی صدر کا الٹی میٹم

فرانس کی مسلم کمیونیٹی پر پیرس کے مجوزہ ضابطے کو تسلیم کرنے کے لئے میکرون نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ملک کے مسلم رہنماؤں کو 15 روز کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ فرانس میں بقول ان کے بنیاد پرستی کو روکنے کیلئے، پیرس کے مجوزہ ضابطے کو تسلیم کرلیں۔

میکرون کی جانب سے یہ الٹی میٹم فرانس میں ریاست سے رابطے کیلئے مسلمانوں کی تسلیم شدہ باڈی "فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ" کو دیا گیا ہے۔

فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ نے، نیشنل کونسل آف امام کے قیام پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے تحت مساجد میں اماموں کی تقرری سرکاری طور پر ہوگی اور انہیں کونسل کی جانب سے معزول بھی کیا جاسکے گا۔

داعش جیسے انتہا پسند گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے اپنے خفیہ اور علی اعلان اقدامات کے ارتکاب کے بعد فرانس نے فوری اقدامات کے طور پر پارلیمنٹ میں ایک وسیع تناظر کا حامل بل لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میکرون کے بقول بنیاد پرستی کو روکا جا سکے، میکرون کے مجوزہ اعلان کردہ ضابطے کے تحت فرانس میں گھریلو تعلیم پر پابندی ہوگی۔

صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے یہ الٹی میٹم ایک ایسے وقت سامنے آیا کہ جب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کی حمایت کے سبب مسلمانوں ميں ان کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ٹیگس