Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  •  امریکا کی موجودگی کے باوجود افغانستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار کیوں ہے؟

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان میں امریکا کی برسوں سے موجودگی کے باوجود یہ ملک حالیہ سروے میں دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار بتایا جا رہا ہے۔

اقتصاد اور امن کے قیام کے ادارے آپی ای پی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ افغانستان مسلسل دوسرے سال بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہنے والا ملک بنا ہے۔

یہ رپورٹ ایسی حالت میں شائع ہوئی ہے کہ جب امریکا تقریبا دو عشروں سے افغانستان میں اس دعوے کے ساتھ موجود ہے کہ وہ اس ملک میں امن و استحکام کا قیام کرے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس ملک میں امریکی قیادت میں غیر ملکی فوجی بھی عام شہریوں کی موت کی ایک بڑی وجہ ہے۔

آئی ای پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پوری دنیا میں ہونے والے مجموعی دہشت گردانہ حملوں میں سے آدھے حملے صرف افغانستان میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پوری دنیا میں 13 ہزار 826 افراد دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہوئے جن میں سے 5 ہزار 700 افراد افغانستان میں ہلاک ہوئے۔

عراق، نائیجریا، شام، صومالیہ، یمن، پاکستان اور ہندوستان کا نمبر اس کے بعد آتا ہے۔

ٹیگس