Dec ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی صدارت کا خاتمہ کر کے میں نے امریکہ کی مدد کی ہے: بائيڈن

امریکہ کے منتخب صدر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انھوں نے انتخابات میں موجودہ صدر کو شکست دے کر اپنے ملک کے لیے ایک اچھا کام کیا ہے۔

جو بائيڈن نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے صدارتی انتخاب میں اپنے ری پبلکن حریف پر اپنی فتح کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے چار سال تک صدر نہیں رہنے دے کر میں نے ملک کے لیے ایک اچھا کام کیا ہے۔ بائيڈن نے اپنی مقبولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میری مقبولیت پچپن فیصد ہے جبکہ ٹرمپ کی مقبولیت صرف بیالیس فیصد ہے۔

واضح رہے کہ تین نومبر کو امریکہ میں منعقد ہوئے صدارتی انتخابات میں جو بائيڈن کو تین سو چھے الکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں اور وہ امریکہ کے اگلے صدر منتخب ہو گئے  ہیں جبکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سو بتیس الکٹورل ووٹ حاصل کر کے شکست کھا گئے ہیں۔ صدارتی الیکشن جیتنے کے لیے کم سے کم دو سو ستر الکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹیگس