Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک بھی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی فکر میں ہیں: روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے شکار ممالک کے ساتھ ہی دوسرے ممالک منجملہ یورپی ملک بھی ڈالر سے اپنی وابستگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ نہ صرف وہ ممالک جن پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں بلکہ یورپی ممالک بھی واشنگٹن کی جانب سے ڈالر سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے سبب ڈالر پر انحصار ختم کرنے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں۔

سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ صرف، روس چین، ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہی نہیں ہیں جو ایسے میکانزم پر زیادہ سے زیادہ اعتماد کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کو اپنی قومی کرنسی میں انجام دے سکیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اس وقت یورپ بھی ڈالر سے ہر طرح کا انحصار ختم کرنے کا کوئی طریقہ نکالنے کی کوشش میں ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیاں اور خودسرانہ اقدامات نیز واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اختلافات میں شدت پر اکثر یورپی ممالک نے منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس